Khabardar E-News

بڑتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سرکاری ملازمین کا سڑکوں پر احتجاج

72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹ ( عصمت سمالانی سے ) پی ڈبیلیو۔ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کی مہنگائی کیخلاف جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ڈبیلیو۔ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے کارکنوں کا مہنگائی کیخلاف نعرے بازی اور مہنگائی کو ختم کرو کا مطالبہ کیا –
مظاہرین نےکہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کی پوسٹوں پر غیر قانونی بھرتیاں کی جاری ہے۔اس کے علاوہ مہنگائی کے اس دور میں پی ڈبیلیو۔ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے ملازمین کی 6 سال میں پرموشن نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاتل مہنگائی جیسا تاریخ میں نہیں دیکھی ہےاور مہنگائی آج سو فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ حکومت نے اج ہمارے بچوں کو آئی ایم ایف کا مقروض کردیا ہے۔
مظاہرین نے زور دے کرکہا کہ آج مہنگائی کیخلاف سب مزدور یونین کو سڑکوں پر نکلناہوگا۔کیونکہ پٹرولیم مصنوعات ۔آٹا ۔گھی۔چینی۔اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مزدور افراد کا قتل عام کے مترادف ہے۔اور اگر یہ حکومت رہی تو مزدور ایک وقت کی روٹی کا بھی محتاج ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مہنگائی برقرار رہی تو یہ یہی مزدور ان حکمرانوں کو ایوان سے باہر نکالے گی

Comments are closed.