Khabardar E-News

کوئٹہ شہر میں خواتین نمازیوں کے لیے الگ مسجد کا قیام

404

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (عصمت سمالانی ) کوئٹہ میں خاتون ایس ایس پی پری گل ترین نے بازار سے خریداری کرنے والی

خواتین کیلئے پہلی مسجد قائم کردی

جہاں خواتین پُرسکون ماحول میں مسجد میں نماز ادائیگی کرنے کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت بھی کرسکتی ہیں

کہتے ہیں خواتین کی مشکلات کا احساس خاتون سے بہتر کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا۔جس کو مین لیاقت

بازار میں خاتون مسجد قائم کرکے یس ایس پی سٹی پری گل ترین نے سچ ثابت کر دکھایا

کوئٹہ کے مرکزی شاپنگ بازار لیاقت بازار میں پہلی خاتون مسجد میں ان خواتین کو پر سکون ماحول میں نماز

کی ادائیگی اور تلاوت قرآن پاک کرسکتی ہیں جوروزہ مرہ اشیاء کی خریداری کے لیے بازار میں شاپینگ کے

لیے جاتی ہیں

ایس ایس پی پری گل ترین کا کہنا ہے خاتون مسجد قائم کرنے سے خواتین کا پولیس پر اعتماد میں بھی اصافہ

ہوگا

مسجد میں خواتین کے لیے وضو خانہ کا بھی خاص انتظام کیاگیاہے جبکہ خواتین مسجد میں نماز کی ادائیگی

کےساتھ ساتھ کچھ دیر سستہ بھی لیتی ہےاور بچوں کو فیڈ بھی کردیتی ہیں جس سے خرایداری بروقت مکمل

اور ان کی عبادت میں خلل بھی نہیں پڑتا۔

بازار سے خریداری کے لیے آنے والی زیادہ ترخواتین کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں عبادت کرنے میں کسی چیز کی

کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی ہے

Comments are closed.