کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان پولیس کے سربراہ عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے قومی شاہراہوں
ہر فل پروف سیکورٹی کے انتظامات حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کی حفاظت میں کوئی کوتائی برداشت
نہیں کی جاے گی
آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نےمنگل کو نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہِ
کیا
اس موقع پر ڈی آئی جی رخشاں رینج وزیر خان ناصر ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گواریا،اے آئی جی
آپریشنز محمد بلوچ ،ڈی پی او نوشکی اللہ بخش ،و دیگر حکام بھی موجود تھے
ڈی آئی جی رخشاں وزیر خان ناصر نے نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ
پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے
اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ صوبہ بھر میں روٹس کی فل پروف سکیورٹی اولین
ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہوگئ
آئی جی بلوچستان نے کہاکہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہےآئی جی بلوچستان نے تاکید کی کہ روٹس کے داخلی و
خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، چیکنگ یقینی بنائیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں، شرپسند، دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے
یاد رہے کہ 12 اپریل کو نامعلو م مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مزدووں کو قتل کیا تھا اس
موقع پر نوشکی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد بھی جان بحق ہوے تھے
Comments are closed.