Khabardar E-News

بلوچستان : 12 کلومیٹر میں ایک سکول نہیں اور 3 کلومیٹر میں 10 سکول ہیں،چیف جسٹس

156

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان ہائیکورٹ میں بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں تعمیراتی کام کے ٹینڈر کی متعدد

بار منسوخی کے خلاف دائر درخواست سماعت ہوئی درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ہاشم

کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی نے کی

منگل کو عدالت کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی عدالت میں پیش جبکہ سماعت کے

موقع پر جسٹس ہاشم کاکڑ کے چار پوائنٹس پر ریمارکس دیے

چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں لکثری فلیٹس کی تعمیر، صوبے میں اسکولوں کی ابتر

صورتحال، لسبیلہ، کوئٹہ اور گوادر میں لیویز کی بھرتیوں اور صوبے کی خالی آسامیوں سے متعلق وزیر اعلیٰ

بلوچستان سے سوالات کیے

ان کا کہناتھاکہ صوبے کے 12 کلومیٹر میں ایک سکول نہیں اور کہیں 3 کلومیٹر رقبے میں دس سکول ہیں

عدالت نے :ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے میکنزم بہتر کرنے کی ہدایت کی

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پسماندہ صوبہ ہونے کے باوجود بلوچستان ہاوس میں

لکثری آپارٹمنٹس بنائے جارہے تھے تاہم ہم نے بلوچستان ہاوس کے لکثری آپارٹمنسٹس کی تعمیر منسوخ کردی

ہے، اور عدالت عالیہ بھی آپارٹمنسٹس کی تعمیر سے متعلق اپنی ہدایت جاری کردے،

وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کانٹریکٹ پر ملازمتیں فراہم کریں،

Comments are closed.