Khabardar E-News

پنجگورمیں قتل ہونے والے مزدور کی لاش آبائی علاقے راجن پور روانہ

354

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار کوئٹہ ) حکومت بلوچستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے بے گناہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل

کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور مرنے والے مزدور کی لاش براستہ کوئٹہ راجن پور روانہ کردیا گیا

حکومت بلوچستان نے پنجگور میں شربت فروخت کرنے والے بے گناہ شخص کے قتل پر اظہار مذمت کرتے

ہوے انکی میت کو آبائی علاقے راجن پور روانہ کردیا گیا

کوئٹہ میں جارے ہونے والے ایک بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ محنت مزدوری

کرنے والے بے گناہ شخص کا قتل قابل مذمت ہے،

انکے مطابق نہ صرف جاں بحق مزدور کے ورثاء سے رابطہ کیا گیا بلکیہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز

بگٹی کی ہدایت پر ورثاء کو معلومات فراہم کی جاررہی ہیں

ترجمان کے مطابق مزدور کی لاش پنجگور سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد کوئٹہ سے راجن پور آبائی علاقے روانہ

کردی گئی

بیا ن میں حکومت بلوچستان کی جانب سے پولیس کو صوبے کے دور دراز علاقوں سے گزر معاش کے لئے

آئے مزدوروں کی حفاظت کے لیے موثراقدامات کی ہدایت کی ہے

یاد رہے کہ اسے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں بالخصوص پنجگور تربت اور گوادر میں مزدوروں  اس

طرح کے حملے ہوچکے ہیں

Comments are closed.