Khabardar E-News

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود کابینہ تشکیل نہ کرسکا

69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو حلف اٹھائے ڈیڑھ ماہ گزرگئے مگرا س کے

باوجود صوبائی کابینہ کی تشکیل نہیں کرسکا جس کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے

پیپلزپارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو ن لیگ بلوچستان عوامی پارٹی ۔نیشنل پارٹی ۔جماعت اسلامی ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے ووٹ دے کر وزیر اعلیٰ تو منتخب کرلیا

لیکن اب مخلوط حکومت بنانے کیلئے وزارتوں کی تقسیم پر ارکان متفق نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان

حکومت ڈیڑھ ماہ سے کابینہ تشکیل دینے میں ناکام ہے

حکومتی زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان کی صوبائی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم پر

اختلافات ہیں ہر رکن کو من پسند وزارت کے مطالبے پر کابینہ تشکیل دینے میں مشکلات کا شکار ہے

جبکہ الیکشن کے بعد حکمران پارٹیوں میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضہ کر رہے ہیں

جبکہ وزیراعلی سرفراز بگٹی نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا لیکن

تاحال کابینہ تشکیل نہیں دیا جاسکا

ذرائع کے مطابق جلد ہی مخلوط حکومت میں شامل پارٹی قائدین کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا

جس میں شرکت کے لیے وزیراعلی بلوچستان اسلام آباد پہنچ گئے

Comments are closed.