Khabardar E-News

گوادر کا شمار جلد دنیا کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا، چیف سیکرٹری بلوچستان

78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(خبردار ڈیسک ) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ گوادر اب عملی ترقی کررہا ہے اور اس کا شمار جلد دنیا کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا،گوادر کی ترقی مربوط حکمت عملی کے تحت جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے پیشرفت کا جائزہلینے کے لیے ایک اعلی سطعی اجلاس سے کیا –
اجلاس میں چیئرمین گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈائریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر شاہزیب کاکڑ، بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنت اتھارٹی کے اللہ داد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Comments are closed.