Khabardar E-News

بلوچستان کے قومی شاہراہوں پرٹریفک حادثات کم کرنے کے لیےاقدامات

170

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) انسپکٹر جنر ل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلمان چوہدری نے کہا کہ بلوچستان

کے قومی شاہراہوں پرٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے اور جدید ڈرائیونگ

نظام سے ان حادثات میں خاطر خوا کمی لائی جاسکیتی ہے

انسپکٹر جنر ل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلمان چوہدری نے کویٹہ میں قائم ڈی ایل اے فسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد

اور کراچی کے بعد بہترین ڈراییورنگ لائیسنس اتھارٹی کا کمپلیکس کی تعمیر کا کام تقریباً % 95 مکمل ہوگیا

ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے قیام سے بلوچستان میں روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک حادثات میں

خاطر خواہ کمی واقع ھوگی ۔

آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ شہر یوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے موٹر وے

ڈرائیونگ لائسنس کے لئے باقاعدہ کلاسز کا اجراء جلد کیا جائے گا

اور لائسنس ہولڈرز کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی

ایک سوال کے جواب میں آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام سے بلو چستان کے پسماندہ علاقوں

کے لوگوں کیئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے

انکے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے لئے غیر ملکی سٹینڈرڈ متعارف کروایا جائے گا ۔ بلوچستان میں موٹر وے

پولیس عوام کی خدمت کے لئے اپنا فرض ادا کرتی رہے گی ۔

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر پولیس ویسٹ زون طاہر علاالدین ، موٹروے سیکٹر کمانڈر قلات اور دیگر افسران بھی

انکے ہمراہ موجود تھے

Comments are closed.