Khabardar E-News

بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں پر انتخاب14 مارچ کوہوگا

102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

ہوگیا

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے

مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں پر امیدواروں کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس

 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری دن تھا۔بارہ امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 اور 5 مارچ 2024 کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی قبول یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ7 مارچ جبکہ ٹربیونل کی

طرف سے اپیلیں نمٹانے کی آخری تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے

9 مارچ کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری

تاریخ 10 مارچ ہے

پولنگ 14.03.2024 کو صبح 9 سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا۔

پولنگ صوبائی صوبائی اسمبلی بلوچستان میں ہوگی۔

Comments are closed.