کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان سے گیارہ سینیٹرز کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد کابینہ کی تشکیل کے لیے
مشاورت میں تیزی آگئی ہے جس میں بڑا حصہ نواز لیگ کا ہوگا جبکہ دوسرے نمبر پر زیادہ تعداد پیپلز پارٹی
کے اراکین کی ہوگی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے کابینہ میں بطور وزیر اور مشیر میر ظہور بلیدی ، میر صادق
عمرانی کی شمولیت متوقع ہے
اس کے علاوہ سردار سرفراز ڈومکی ، علی مدد جتک ، اسفند یار کاکڑ کو شامل کیئے جانے امکان ہے جبکہ
لیاقت لہڑی اور عبید گورگیج کا نام بھی کابینہ کے لیے زیر غور ہیں ،
ذرائع کے مطابق نواز لیگ سے سردار عبدالرحمان کھیتران ، شعیب نوشیروانی اور عاصم کرد گیلو کو شامل
کرنے کا امکان ہے اس کے علاوہ سلیم کھوسہ ، محمد خان طور ،نوابزادہ جنگیز مری اور ربابہ بلیدی کی بھی
کابینہ میں شمولیت متوقع ہے
تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کو کابینہ میں حصہ دینے کی صورت میں طارق مگسی اور میر ضیاء لانگو کی
بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے
جبکہ جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی حزب بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کا کردار اداکرے گی
اور عوامی نیشنل پارٹی سینٹ الیکشن کے بعد فرینڈلی اپوزیشن کا حصہ ہوگی
Comments are closed.