Khabardar E-News

بلوچستان میں حالیہ بارشیں 8 افراد جان بحق، 258 مکانات مکمل تباہ

76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) پی ڈی ایم کی جانب سے حالیہ بارشوں کے دوران بلوچستان مین ہونے والے نقصانات

سےمتعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 افراد جان بحق جبکہ 258 مکانات مکمل طور پر تباہ

ہوچکے ہیں

کوئٹہ میں پی دی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران

چتھیں گرنے سمیت دیگر سمیت دیگر واقعات میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے جاںبحق افراد میں

4بچے،3مرداور 1خاتون شامل ہے ،

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاںبحق افراد کا تعلق خاران،کیچ،بارکھان اور پشین سے ہے، اس کے علاوہ حالیہ

بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 258 مکانات مکمل تباہ ‘ 1ہزار 40کو جزوی نقصان پہنچا

جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران 4 سڑکیں مکمل تباہ اور ایک پل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا ‘

: موسلادھار بارشوں کے دوران گواد ر کے ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں

مزیدگرج چمک کے ساتھ بارشوں اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے

چمن،زیارت،پشین،قلات،چاغی،سوراب، سبی ،نصیرآباد،مستونگ،نوشکی اورلورالایی میں مزید بارشوں کا

امکان جبکہ ہرنایی،شیرانی،ژوب،موسیٰ خیل،کوہلو،قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں

اور برفباری کا امکان ہے،

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں پاک فوج،نیوی،پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ

سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں جاری ہے اور بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں

وراک،خیمے،ڈی واٹرپمپس،واٹرکولرز،گیس سلینڈرز سمیت دیگر امدادی سامان پہنچا دیا ہے،

Comments are closed.