Khabardar E-News

کوئٹہ کوآگ کی تباہی سے بچانے والے ڈرائیور فیصل کے لیے 5 لاکھ روپے انعام

96

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک نوجوان ڈرائیور نے اپنی جان پر کھیل کر ہمت

اور حوصلہ کا استعمال کرتے ہوئے پیٹرول سے بھرے ٹینکر کو دور لے جانے میں کامیاب ہوے

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ پر بدھ کی صبح پٹرول پمپ پر پٹرول اتارنے کے دوران ایک پٹرول

ٹینکر الٹ گیا،

ڈرائیور فیصل جتک نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الٹنے والے ٹینکر پر چڑھ کر اسے کلی قمبرانی سے

3کلومیٹر دور ایک کھیت میں پہنچا دیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ کو تباہی سے بچانے والے نوجوان ڈرائیور فیصل جتک نے خبردار نیوز کو بتایا کہ اس نے جب آگ سے

لگی ٹینکر کو بگایا

کوئٹہ کوآگ کی تباہی سے بچانے والے ڈرائیور فیصل کے لیے 5 لاکھ روپے انعام

اس دوران اور کچھ نہیں دیکھا دماغ میں صرف یہ تھا کہ کس طرح انسانوں کو محفوظ ہیں۔

بقول انکے جس وقت وہ ٹیکر لے جارہا تھا اس وقت ٹینکر میں 30 ہزار لیٹرپیڑرول بھرا ہوا اورآگ کی وجہ

سے کسی بھی وقت بم دھماکے کی طرح یہ پھٹ سکتا تھا

تاہم انہوں نے اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر اس سے آبادی سے دور ایک ویران میدان میں لے جانے میں کامیاب

ہوے

دوسری جانب فیصل کی ہمت اور بہادری اور جرات کو زندگی کے مختلف شعبوں کی جانب سے سراہا جا رہا

ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا پمپ کے مالک سعید شاہوانی نےخبردار نیوز کو بتایا کہ ان سے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس سے

رابطہ کیا گیا ہے اور

شہباز شریف نے انہیں اسلام آباد طلب کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ

فیصل جتک کی شادی 8

ماہ قبل ہوئی اور ماہانہ

13 روپے کی تنخوا پر

پیٹرول ٹینکر چلارہا ہے

دوسری جانب سریاب پولیس نے واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کر کے تباہ شدہ ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے کر

تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.