Khabardar E-News

بلوچستان بے روزگاری ، کوہلو لیویز کی 165 آسامیوں پر 1475 امیدوار میدان میں

73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو ( احمد نواز سے ) صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی بے

روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا اور بلوچستان لیویز کی 165خالی آسامیوں پر 1475 امیدوار میرٹ کی امید

لیکر میدان میں آگئے

کوہلو ضلع کوہلو میں لیویز فورس بلوچستان کی خالی آسامیوں پر فزیکل تحریری ٹیسٹ و انٹرویوز کا آغاز

ہوچکا ہے

ضلع کے 165 خالی آسامیوں پر مرد خواتین ،ڈرائیورز اور وائرلیس آپریٹر کے اسامیوں پر 1519 امیدواروں

نے درخواستیں جمع کی ہیں

جس میں سے 44 امیدواروں کی درخواستیں اسامیوں میں بھرتی کے شرائط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے

مسترد ہوئی ہیں

بلوچستان بے روزگاری ، کوہلو لیویز کی 165 آسامیوں پر 1475 امیدوار

جبکہ 1475 امیدوار مختلف خالی اسامیوں پر قسمت آزمانے کے لئے میدان میں اترچکے ہیں

جس میں 1419 مرد کانسٹبل 11 وائرلیس آپریٹر 29 ڈرائیورز،16 خواتین کانسٹبل میدان میں ہیں

خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ضلع میں امیدواروں کا فزیکل ۔و تحریری ٹیسٹ و انٹرویوز کرکٹ اسٹڈیم میں

منعقد کیا گیا ہے

جس میں امیدواروں کو فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے مقررہ وقت میں ریننگ مکمل کرکے بھرتی کے اگلے

مرحلے میں یقینی تحریری ٹیسٹ کے لئے شامل ہونا ہے

بھرتی کے پہلے مرحلے میں متعدد امیدوار دوڑ کے دوران مقررہ وقت میں منزل تک نہیں پہنچ پائے جس سے

وہ بھرتی کے دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لیویز حکام کی جانب سے امیدواروں کے لئے پانی میڈیکل ٹیموں اور سیکیورٹی

کے انتانتظامات کئے گئے ہیں

جس میں کئی امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ میں دوڑ کے دوران حالت غیر ہونے پر انہیں بروقت طبعی امداد فراہم

کی جاری ہے

اب دیکھنا یہ ہے کہ جن امیدواروں نے میرٹ کی امید لیکر ٹیسٹ و انٹریوز میں حصہ لے رہے ہیں وہ کامیاب

ہوں گے

یا پھر ماضی کی طرح یہ بھرتیاں بھی سفارش اور بھاری رقوم کی عوض میں ہوں گے

یاد رہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس نے بار بار سختی سے کہاکہ خالی آسامیوں کے بدلے کسی سے

کوئی رقم نہیں لی جارہی اور نہ کسی کو اسکی اجازت دی جاے گی

Comments are closed.