Khabardar E-News

ژوب سے اغواء خاتون مسلم باغ سے بازیاب ، ملزم گرفتار

240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلعہ سیف اللہ ( خبردار ڈیسک ) قلعہ سیف اللہ کی انتظامیہ نے مسلم باغ کےعلاقے شنہ خوڑہ کے پہاڑی درے میں اپریشن کرکے ژوب سے اغواء ہونے والی خاتوں کو بازیاب کرایا ہے اور اغواء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی
اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ ذکاء اللہ درانی کے مطابق ملزم نے مغوی خاتون کو گزشتہ روز ژوب کے علاقے قمرالدین کاریز سے اغواکی تھی
اغواء کے دوران ملزم کی فائرنگ سےگزشتہ روز ژوب میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا،
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم نےخاتون کو اغواکرمسلم باغ کے ایک خفیہ مکان میں رکھا جس پر انتظامیہ کاروائی کرتے ہوتے مغوی خاتوں کو باز یاب کرلیا اور ملزم کے خلاف قتل اور اغواء کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیے ہیں

Comments are closed.