Khabardar E-News

پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کا حق دیا جاے – سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ

119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رئنما اور انصاف لائیر فورم بلوچستان کے صدر

سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تمام جماعتوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے مگر ان کی جماعت

کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے

کوئٹہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 144کا نفاذ صرف پی ٹی آئی پر لاگو ہوتا

ہے ہمیں احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی اور ہم نے مجسٹریٹ ،ہوم سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان

کو باقاعدہ اجازت کے لئے کہا مگر ہرطرف خاموشی ہے ،ا

قبال شاہ ایڈوکیٹ کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہےجبکہ جنرل الیکشن بھی

جنوری میں متوقع ہیں

ایسے حالات میں دیگر پارٹیاں جلسے جلوس کر رہیں ہیں مگر ہماری پارٹی کے جلسے جلوس پر مکمل پابندی

عائد ہے

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مجبور عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے انسانی حقوق کے آرٹیکل

199 کے تحت پیٹیشن دائر کردی

پی ٹی آئی کے رئنما نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ پاکستان تحریک انصاف کو پرامن احتجاج

کی اجازت دی جائے

یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا تھا اس

دوران بعض کارکنوں پر اہم ملکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام ہے

Comments are closed.