سبی میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی کام دہشت گردوں کے ریڈار پر، لونی روڈ واٹر سپلائی اسکیم پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سی میں دستی بم پھینکنے کا واقعہ پیش آیا لونی روڈ پر ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری واٹر سپلائی اسکیم پر نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم دہشت گرد واٹر سپلائی اسکیم پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تا ہم حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
اس سے قبل بھی صبح خجک دامان میں ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا تھا
جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
Comments are closed.