Khabardar E-News

افغان آمن : حکومت اور طالبان کو بھی آپس میں بیٹھنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان ( ویب ڈیسک ) پاکستا ن ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے طالبان کو پہلے امریکہ بعد میں افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے ضامند کیے تھے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کیا –
انہوں نے کہ حکومت پاکستان کی مسلسل کوششوں سے دوحہ میں عید سے پہلے طالبان اور افغان حکام کی دو نشستیں ہوئی جس کے لیے ہم نے اسلام آباد میں افغان لیڈر شپ کو دعوت بھی دی تھی –
وفاقی وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان کوشش کر رہا ہے افغانستان کے حالیہ صورتحال پر خطے میں تمام پڑوسیی ممالک کو اعتماد میں لیں تاکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے – ایک سوال کے جواب میں، شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی خاطر افغان حکومت اور طالبان کو آپس میں مذاکرات کے لیے بیٹھنا ہو گا-
دوسری جانب آج بھی افغانستان کے جنوبی علاقوں باالخصوص صوبہ ہرات سے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات آرہی ہیں – ہفتہ کی صبح ہرات شہر اور ایئرپورٹ کے درمیان شاہراہ پر طالبان اور افغان فورسز میں لڑائ جاری تھی – جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہرات میں اقوام متحدہ کے کمپاونڈ پر میزائل سے حملہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن کسی مستند زرائع سے اسکی تصدیق نپہں ہوئ ہے –
تاہم طالبان نے ہرات میں ایران اورترکمانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ۔طالبان اور افغانک فورسز کی لڑائ کے بعد ہزاروں افراد ہرات شہر سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوے ہیں –
دوسری جانب کابل میں سرکاری زرائع نے افغان صوبے ہرات میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ حملے میں گارڈ ہلاک متعدد افراد زخمی ہوے ہیں –
اطلاعات کے مطابق عمارت پر راکٹ گرنیڈز سے حملہ کیا گیا جس کے بعاد ہرات میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،
رپورٹس کے مطابق ہرات شہر میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں-
واضع رہے کہ رواں ماہ کے پہلے میں طالبان نے اس کے بعد افغان فورسز کے خلاف حملوں میں تیزی لائ ہے جب امریکن فورسز نے کابل چھوڑ دیا تھا طالبان ترجمان کے مطابق ان حملوں میں طالبان کو افغان فورسز کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہے باالخصو افغانستان کے جنوبی صوبوں قندھار ، ہلمند اور ہرات میں درجنوں کی تعد اد اضلاع پر اس وقت طالبان کا قبضہ ہے-
تایم کابل حکومت کا بار بار دعوی رہا ہے کہ بہت سے اضلاع طالبان سے واپس افغان فورسز خالی کراچک

Comments are closed.