Khabardar E-News

کرکٹ : کھیل کے میدانوں سے مستقبل میں قومی سطح کے کھلاڑی سامنے آئینگے ۔ شاہد آفریدی

13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے 31 جولائ کو گلشن اقبال کراچی بلاک 6میں وزیراعظم عمران خان کے خصوصی فنڈز سے بنائے جانے والے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا –
اس موقع پرگلشن اقبال سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے شاہد آفریدی کو کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
سابق کپتان نے کہا کہ کچرا کنڈی اور ٹینکر مافیہ کا قبضہ ختم کروا کو کرکٹ گراؤنڈ بنوانا نوجوان اراکین اسمبلی کا بڑا اقدام ہے۔ساتھ ہی
گلشن اقبال کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ گراؤنڈ وزیراعظم کا بڑا تحفہ ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ کراچی کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند قدم ہے۔ کیونکہ انہی میدانوں سے مستقبل میں قومی سطح کے کھلاڑی سامنے آئینگے ۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید کھیلوں کے حوالے سے منصوبے مکمل کیے جائینگے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع میسر آسکیں۔
رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کے مطابق کراچی شہر میں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنا انتہائی اہم ہے -جس کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے –

Comments are closed.