Khabardar E-News

سٍپریم کورٹ : آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کوئٹہ میں بھی ہوگی- اعلامیہ

13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ نے آج اسلام آباد میں آئندہ ھفتے کے لئے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق
اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر دو بنچ سماعت کرینگے جبکہ ایک بنچ کوئٹہ اور ایک لاھور میں سماعت کریگا۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد بنچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مظاھر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہونگے –
اس کے علاوہ لاھور رجسٹری میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان ، جبکہ کوئٹہ رجسٹری میں جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی سماعت کرینگے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں مذیاد کہا کیا ہے کہ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی چیمبر ورک کرینگے –

Comments are closed.