Khabardar E-News

گوادر: کررونا ٹیسٹنگ اور ویکسین کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں نورالحق بلوچ

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر ( نامہ نگار) سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان نورالحق بلوچ جو ان دنوں مکران ڈویژ ن کے دور ے پر ہے نے ہفتہ کو جی ڈی اے ہسپتال گوادر کا دورہ کیا -اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا مائنہ کیا-
اس موقع پر ایک اجلاس میں  جی ڈی اے ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی- جس میں ڈپٹی کمشنر گوادر ، ڈی ایچ او گوادر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر نے بھی شرکت کی –
اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا

صوبائ حکومت نے ہسپتال کے لئیے 17 ملین کا گرانٹ کوڈ کے لیے جاری کئیے ہیں ۔
اس کے علاوہ جی ڈی اے ہسپتال کو جلد 50 بیڈ ہسپتال سے 150 اور پھر 300 بیڈ تک توسیع کی جائے گی ۔حکومت ہسپتال کو میڈیکل کالج کا درجہ دینا کا ارادہ رکھتی ہے ۔ہیلتھ کارڈ سے مزید بہتری آئے گی۔
سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کےمطابق کررونا سے بچاؤ کی خاطر گوادر سمیت صوبہ بھر میں ویکسینیشن ور ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے –

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مذید اصلاحات لانے کے لیے جلد پالیسی بورڈ کی اجلاس طلب کی جائے گی

بعد میں سیکرٹری صحت نی   ڈی ایچ کیو گوادر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر شیر دل ، ایم ایس ڈاکٹر لطیف دشتی سمیت دیگر اسٹاف موجود تھا ۔

نورالحق بلوچ نے زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا اور کام جلد مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا جلد عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی کو بھی فعال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ای پی آئی ویکسینیشن کو مزید بہتر کیا جائے۔

کوویڈ کے حوالے سے مریضوں کو مکمل سہولیات مہیا کرنے کے لئیے جی ڈی اے ہسپتال کی سروسز بحال کیا جائے گا ۔

Comments are closed.