Khabardar E-News

اسلام آباد : ناراض بلوچوں کو عمران خان ہی منا سکتے ہیں- گورنربلوچستان

13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) گورنر بلوچستا ن سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناراض بلوچوں کو منانے کا کام صرف وزیر اعظم عمران خان ہی کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میںفروٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کہی ہے – اس موقع پر ڈپٹی اسپکرقومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے-
انہوں کے ہا کہ عمران خان ملک کے واحد سیاست دان ہیں جن پر بلوچ عوام کو اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ بلوچستان کے مسائل عمران خان ہی حل کرسکتے ہیں
گورنر کے مطابق عمران خان 2007 سے بلوچستان کے مسائل پر بات کررہے ہیں اور حکومت میں آنے کے بعد وزیراعظم نے جو بے پناہ ترقیاتی کام کیے ہیں – جس کی بنیاد پر عوام نے عمران خان عوامی حکمرانی کا حق دیا اور عمران خان نے ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے گورنرنامز دکیا –
سید ظہور آغا کے مطابق عمران خان نے ملک میں روایتی سیاست کا خاتمہ کردیا جس کی مثال میں اور قاسم سوری ہیں جس نے روایتی سیاست کو ختم کرکے یہاں تک پہنچے – اور اس میں وزیراعظم نے جس اعتماد کا اظہار ہم ہر کیا اس پر ہم انکے شکر گزار ہیں –

ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستا ن نے کہا کہ صوبے کی عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے اور وزیراعظم نے حکم کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دو- میں نے بلوچستان گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیئے ہیں – جس کے نتجے میں اب عوام گورنر ہاؤس آتے ہیں مجھے سے ملتے ہیں مسائل بتاتے ہیںلوچستان میں کروائے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں –

Comments are closed.