Khabardar E-News

کوئٹہ: فاطمہ جناح ہسپتال کے سامنےگندھا پانی اور میٹروپولیٹن انتظامیہ کی بے بسی

10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار نیوز )  بروری روڑ پر گندھا پانی سڑک کے درمیان  بہہ  رہا ہے محکمہ صحت بلوچستان ای پی آئی آفس کے سامنے گٹر سڑک کے درمیان گزشتہ ایک ماہ کے عرصہ سے بہہ رہا ہے – جس کے باعث فاطمہ جناح ہسپتال کے مریضوں اور ہسپتال کے عملے کے علاوہ آس پاس کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
اس سلسلے میں فاطمہ جناح ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے کہی بار میٹروپولیٹن اور دیگرمتعلقہ حکام کو  کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں جس میں میٹروپولیٹن کوئٹہ کی انتظامیہ سے گذارش کی گئی ہے کہ ہسپتال کے سامنے گندنے پانی سے نہ صرف مریضوں اور ہسپتال کے عمللے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس سے کہی طرح کے بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خطرہ ہے

ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کے مطابق 26 جولائ کو ایک خط میٹرو پولیٹن کے ایڈمنسٹریٹر کو لکھا ہے کہ بروری روڈ پر فاطمہ جناح ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے گٹر اور سیوریج کا مین نالہ بند ہونے کی وجہ سے گندھا پانی سڑک پر بہہ رہی ہے – جس کے باعث پیدل چلنے والوں اور ہسپتال

 کے عملے کو آمدرفت میں کہی مشکلات کا سامنا ہے

لیکن میٹرو پولیٹن انتظامیہ کی جانب سے تاحال بروری نالہ صفائ کے لیے کوئ اقدام نہیں کیا گیا ہے
لہذا عوام الناس کے ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوے ہنگامی بنیادوں پر مذکوری کی صفائ کا کام شروع کیا

جاے – ایم ایس کے مطابق ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود میٹرو پولیٹن کی جانب سے اس پر عمل نہیں ہوسکا
خبردار نیوز کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرموسی خیل نے سوشل میڈ یا پر چلنے والی ان اطلاعات کی بھی تردید کی جس میں فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کا ویسٹیچ کو جلا کر باقیات کو نالہ ڈالا جا رہا ہے
بعض ڈاکٹروں کے مطابق ایسی صورتحال میں کرونا کے ساتھ دیگر امراض میں نہ صرف اضافہ ممکن ہے بلکہ صفائ کی فقدا کی وجہ سے کوئٹہ میں صورت حال دیگر اضلاع سے بھی ابتر ھو سکتی ہے
شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور کوئٹہ میٹروپولیٹن ہ کے ایڈمنسٹریٹر سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بصورت دیگرتمام تر زمہ اری میٹرو پولیٹن کی انتظامیہ پر عائد ہوگی

Comments are closed.