اسلام آباد ( خبردار نیوز ) وزیر اعظم کے خصوصی معاو ن براے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ بےگناہ
لوگوں کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے اور جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے
ان کے لیے زیروٹالرنس ہے،انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بڑا کیس ہے، اور آج کے حساب سے القادر ٹرسٹ
کی رقم 70ارب روپے بنتے ہیں،
تاہم حکومت احتساب کے اس عمل کو جبر اور ظلم کےطور پر استعمال نہیں کرناچاہتی ہے تاہم القادر
ٹرسٹ کیس کے حقائق سے سب آگاہ ہیں،
معاون خصوصی نے کہا کہ برطانیہ میں غیر تصدیق شدہ اکاونٹس پر انکوائری کی گئی وہ پیسہ پاکستان کو تو
نہیں ملا بلکہ کمپنی کی لائبلٹی ڈسچارج کردی گئی
بقول انکے برطانو ی قانون کے مطابق کیس پکڑے تو اس کیخلاف پراسیکیوشن کرتے ہیں،اور مگر سابقہ
حکومت نے این سی اے کے سامنے غلط بیانی کی حتی کہ کابینہ میں پیش کرتے ہوئے اس ایجنڈے کی زبان
بھی مبہم رکھی گئی
اور کابینہ نے سپریم کورٹ کاونٹ میں ٹرانسفر کی منظوری دے دی
ایک سوال پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایسا معاملہ سامنے آیا جو بدعنوانی تاریخ میں سب ے بڑا اسیکینڈل ہے
اسکی تحقیقات ہونی چاہییں کہ سپریم کورٹ نے اس کا جائزہ کیوں نہیں لیا
Comments are closed.