Khabardar E-News

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں2 سیکورٹی اہلکار ہلاک2 زخمی

48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم دو

سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔

محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک سینیئر اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ

آنکڑہ ڈیم کے علاقے میں کیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کا تعلق سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم سے تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آنکڑہ ڈیم کے نزدیک کیا گیا جس میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے

انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے گوادر شہر منتقل کیا گیا۔

ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے ۔

اس سے قبل گوادر شہر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں سرکاری حکام کے

مطابق دو سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ 8حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے ۔

ایران سے متصل ضلع گوادر انتظامی لحاظ سے بلوچستان کے مکراں ڈویژن کا حصہ ہے ۔

گوادر کی طرح مکران ڈویژن کے دو دیگر اضلاع کیچ اور پنجگور میں بھی بدامنی کے اس نوعیت کے واقعات

کمی و بیشی کے ساتھ طویل عرصے سے پیش آرہے ہیں

تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے اب

وہاں صورتحال میں پہلے کے مقابلے میں بہتری آئی ہے ۔

Comments are closed.