Khabardar E-News

حیدرآباد:ریلوے ٹریک پر دھماکہ ،پٹڑی اڑجانے سے ٹریوں کی آمدرفت متاثر

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حیدرآباد ( خبردار ڈیسک ) صوبہ سندھ کے علاقے حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پٹڑی اڑ گئی جس کے نتیجے میں ٹریوں کا شیڈول متاثر ہواہے
بتایا گیا ہے کہ دھماکے بعد حکام نے کوٹری,بھولاڑی اورجھمپیر پر ٹرینیں روک لیں گئیں.
حیدرآباد انتظامیہ نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر کراچی جانے والی علامہ اقبال, قراقرام اورمہران ایکسپریس روک دیں گئیں.
اس کے علاوہ کوٹری ریلوے اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس اورپاکستان ایکسپریس کوروک لیا گیا ہے
حکام کے مطابق کراچی سے حیدرآباد آنے والی دوٹرینیں, عوامی ایکسپریس اورشالیمار ایکسپریس بھولاڑی اورجھمپیر پرروک دی گئی ہے. اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کہی ٹرینیں تاخیرکا شکار ہیں
دوسری جانب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجر کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی لیکن ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے یہ تخریب کاری کا واقعہ ہے
تاہم آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی اور نہ ہی کسی نے اس واقعہ کی ذمہ دار ی قبول کی ہے
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے پٹڑی کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں اور کہا ہے کہ جلد متاثرہ ٹریک کو ریلوے ٹرئفک کے لیے کھول دیا جاے گا

Comments are closed.