Khabardar E-News

بلوچستان کے نوجوان عود اعتمادی سے قیادت سنبھالنے- جنرل سرفراز علی

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (خبردار نیوز )کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان آگے آئیں اور خود اعتمادی سے قیادت سنبھالیں –
کویٹہ میں کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بلوچستان یوتھ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں نوجوان نسل کو قوم کی امید اور اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہیں خود اعتمادی کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ترغیب دی
تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے کور کمانڈر نے خصوصی خطاب کیا
اور نوجوانوں کو شکست خوردہ اور منفی سوچ سے خود کو دور رکھنے کی تلقین کی
اور خود اعتمادی اور فیصلہ سازی جیسے اوصاف اپنی شخصیت میں پیدا کرنے پر زور دیا
کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل اب ان کے ہاتھ میں ہے
کامیابی کا راز نوجوانوں کی خود اعتمادی میں پنہاں ہے بلوچستان کے نوجوان زبردست معاشرتی اور سیاسی شعور کے حامل ہیں،
ضرورت اس امر کی ہے کہ تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں ورکشاپ کے کے شرکاء سے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر علی حمزہ نے بھی خطاب کیا
مقررین نوجوانوں کو دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں بلوچستان کی اہمیت اور اس کی مطلوبہ ترقی میں کے نوجوانوں کے کلیدی کردار سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پہچانیں اور علم و عمل کی طاقت سے اپنی منزل کو پائیں نوجوانوں نے سول سیکریٹریٹ اور کوئٹہ کینٹ کا دورہ بھی کیا اور وزیر کھیل عبد الخالق ہزارہ سے ملاقات کی

Comments are closed.