Khabardar E-News

اماراتی ساحل پر بحری ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی سے 2 بھارتی ملاح ہلاک، متعدد لاپتہ

206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ساحل کے نزدیک پانامہ کے بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی ملاح ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دوری پر بحری ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹینکر میں 55 افراد تھے جن میں سے 12 عملے کے ارکان ہیں۔ بحری ٹینکر پر پانامہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا ہے تاہم دو بھارتی ملاحوں کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ بحری ٹینکر سے متعلق معلومات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

Comments are closed.