
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے اور موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں۔ اسکے علاوہ شیخ رشید نے تیز گام حادثے سے متعلق رپورٹ بھی مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
Comments are closed.