کوئٹہ ( نیوزڈیسک ) بلوچستان کے وزیر زراعت میراسد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے باالخصوص زراعت کی بہتری‘زمینداروں کو تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے محکمہ سنجیدگی کے ساتھ کوشش کررہی ہے تاکہ عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں ان کو پورا کرینگے اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جو فنڈ ہے وہ مقررہ وقت پر خرچ کرکے بلوچستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے‘
یہ بات انہوں نےجمعرات کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی
صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاکہ بلوچستان ایک پرامن اور قبائلی صوبہ ہے موجودہ حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے عوام نے ہم پر جو اعتماد ہے اور ہمیں ووٹوں کی طاقت سے منتخب کرکے اسمبلی کے ایوانوں تک پہنچایا ہے
عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ بلوچستان میں ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے
وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اسی طرح زراعت کی بہتری اور زمینداروں کو ضروریات کے مطابق وسائل فراہم کرنے کیلئے محکمہ بھرپور کوشش کررہی ہے
کیونکہ بلوچستان کا دارومدار پر منحصر ہے جب تک ہم زراعت کو بہتر نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونگے۔
Comments are closed.