کوئٹہ (خبردار نیوز ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا، لیکن حکومت ہمارا احتجاج کے بدلے عوام کو سہولیات کی فراہمی ناکام رہی ہے اس کے مقابلے میں مسیحاوں جیل کاٹنی پڑی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں نے جمعرات کی شام کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج میٹنگ کیلئے بلایا گیا مگر حکومت کا کوئی نمائندہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوا
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسیحاوں کو جیل میں رکھا مگر کیوں رکھا کسی کو نہیں معلوم تاہم حکومت نے ایف آئی آر واپس لیکر اپنی غلطی تسلیم کی
ڈاکٹر مندوخیل کے مطابق حکومت غریب لوگوں کے مسائل حل نہیں کررہی اس کے مقابلے میں ڈاکٹر اگر غلط کررہں گے تو لوگ انکے گریبان پکڑیں گے
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ڈاکٹروں کو خیرات کی ضرورت نہیں اس کے باوجود عوام کی سہولیات پہنچانے کے لیے ڈاکٹروں نے کس کس دروازے کو نہیں کھٹکٹایا
انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ :ہم ضرور ریڈ زون جاکر دکھائینگے بلکہ اپنے ڈاکٹرز اور لوگوں کیلئے احتجاج بھی کرینگے،
ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے اعلان کیا کہ کل سے انسکمب روڈ پر اپنا او پی ڈی لگائینگےاور مریضوں کی خد مت کریں گے
Comments are closed.