Khabardar E-News

کوئٹہ : ویڈیو اسکینڈل کےتیسرے ملزم کوجلد گرفتار کریں گے – سید فدا حسن شاہ

151

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سید فدا حسن شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دور ان 83 فیصد کرائم کی شرح رہی۔جبکہ 20 فیصد جرائم کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے اشتہاری ملازمان کیخلاف کارروائی کی گئی 785 افراد گرفتار کیے گئے۔رواں سال اغواء میں ملوث 162 گرفتار کیے گئے121 مغوی بازیاب کیے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 306 ملازمان گرفتار کیے گئے اور انکے قبضے سے 3 کروڑ سے زائد کیش۔ موبائل فون۔ موٹرسائیکل گاڑیاں برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ رواں سال مختکف واقعات میں 52 کلاشنکوف 60 رائفل 481 پسٹل برامد کیے ہیں


ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سید فدا حسن شاہ نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 356 ملزمان کو گرفتار کیے گئے۔اور 3367 کلو گرام چرس 12 کلو ہیروئن 93 کلو گرام افیون 4500 آئس کلو گرام برآمد کیے گئے۔ساتھ ہی ہوائی فائرنگ میں ملوث 162 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی 1105 گاڑیاں قبضے میں لی گئی۔ اور پولیس نے 13 کروڑں روپے کے قریب جرمانے کیے۔
کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل تمام تحقیقات مکمل لرلی گئی ہے تاہم ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تیسرا ملزم تاحال فرار ہےجس سے جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Comments are closed.