Khabardar E-News

گوادر میں ٹرالز دوبارہ متحرک اور مولانا کا حکومت کو الٹی میٹم

167

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر ( خبردار ویب ) گوادر میں حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان نے ایک بار پھر احتجاج کی تیاریاں شروع کردی اور کہا کہ اگرانکے مطالبات پر عملدر آمد نہ ہوا تووہ دوبارہ احتجاج شروع کریں گے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت کو 1 ہفتے کا الٹی میٹم دےدیا
یہ بات انہوں نے میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کے دوران کہی ہے اور کہا کہ صوبائی حکومت کییقین دہانی پر آج انہوں نے پسنی زیرو پوائنٹ پر ہونے والے احتجاج کو منسوخ کرلیا گیا
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے سمندری حدود میں ایک بار پھر غیر قانونی ٹرالنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔بالخصوص پھر سے پسنی جیونی اوورماڑہ کی طرف غیر قانونی ٹرالنگ کی جارہی ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت کی جانب سے کچھ دن مطالبات پر بہتر عمل درآمد ہوا۔لیکن اس کے بعد حالات واپس خرابی کی طرف جارہی ہے
مولانا کےمطابق حکام سے ایک اہم مینٹنگ ہوئی جس میں یقین دہانی پر انکا آج کا احتجاج منسوخ کیا گیا تاہم مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو 1 ہفتے بعد پھر احتجاج کرینگے۔

Comments are closed.