Khabardar E-News

بلوچستان میں 93 دہشت گردہلاک اور 183 گرفتار ،پولیس رپورٹ

179

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :(خبردارکرائم) سال 2021 کے دوران مختلف واقعات میںجن میں اسلحہ کے 1226کیسز رجسٹرڈ ہوئے 1195ملزمان گرفتار ہوئے جس میں 1058 پسٹل ریوالور ،186کلاشنکوف ،143رائفل شارٹ گن ،16505راﺅنڈز ، 4761کلو570گرام دھماکہ خیز مواد، د ستی بم 112اورلینڈ ماعن 2پکڑے گے ہیں
آئی ای ڈی 1،مختلف اقسام کے میگزینس 780، دھماکہ خیز فیوز 45، راکٹ لانچر 3عدد، دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہونے والے نٹ بولٹ7کلو580گرام ، ریموٹ ڈیوائس8عدد ، موٹر شیل 13عدد ، ڈیٹونیٹر 66عدد ، ایمیر اکارڈ 190.5میٹر ، آر پی جی فیوز 9عدد ، آر پی جی شیل 14عدد ، راکٹ لانچر گولا12عدد، آر پی جی 9mmراکٹ 8عد د ، دستی بم پن 22عدد ، دھماکہ خیز راڈ 11عدد ، ٹائم فیوز 400 عدد ، ٹین شیکن مائنس 4عدد ، ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد میں 14عدد ،301چوری شدہ چینی گئی موٹرسائیکل اور43 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں ۔
جن میںمنشیات کے 1538کیسز رجسٹر ڈ ہوئے اور 1606ملزمان گرفتار ہوئے ہیں منشیات میں چرس 8472کلو 182گرام ,آفیوم میں 541کلو343گرام ، ہیرون 158کلو 848گرام آئس شیشہ 393کلو298گرام ، کرسٹال 406کلو007گرام شیشہ 27کلو799گرام 10کلوبنگ پکڑی گئی ہیں۔
1379مطلوب ملزمان ، 1304اشتہاری ملزمان ، 10عدالت سے سزا یافتہ ، اغواءبرائے تاوان 45ملزمان اور 1642پیش آور ملزمان سے چوری اور چینی گئی اشیاءجس میں 4118535نقد رقم ، 160عدد موبائل، 48کلو 6گرام سونا ،14عدد شناختی کارڈ اور61عدد موبائل کارڈ برآمد کیا گیا ہیں ۔
جبکہ کاﺅنٹرٹیریزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ جن میں مختلف واقعات میں ملوث دہشت گرد مختلف واقعات میں جوابی کاروائی میں مارے گئے ۔
جبکہ گرفتار ہونے میں اور اُن کی عدالتوں سے سزائیں بھی ہوئی ہیں علاقہ اطلاعات پر 198دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوئے ہیں جن میں ژوب ، رخشان ، کوئٹہ ، نصیر آباد ، خضدار ، گوادر اور سبی شامل ہیں ۔ جن میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 93دہشت گرد مزاحمت کے دورا ن مارے گئے ہیں ۔ جبکہ 183گرفتار ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے 240گرام دھماکہ خیز مواد ، 17کلوبال بیرنگ ،1001دستی بم ، 240کلوگرام دھماکہ خیز مواد ،2عدد خود کش جیکٹس ، 47کلاشنکوف ، 7عدد لائٹ مشین گن ، 125عدد متفرق میگزین 3583راﺅ نڈز ، ڈیٹریٹر 1484عدد ، ای آئی ڈی بم 15عدد ، ای آئی ڈ ی پائپ 4عدد ، ایمیرا کارڈ 604میٹر برآمد کیا گیا ہے۔
اسی طرح ان دہشت گردوں سے 23لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور 1000امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ 39عدد موٹرسائیکل اور 3عدد گاڑیا ں ، ایک عدد منی بس اور ایک عدد مزداٹرک برآمد کیا گیا ہیں ان دہشت گردوں کے خلاف 153چالان ہوئے ہیں ۔
یکم جنوری سے 29 دسمبر تک ٹریفک پولیس نے 1 لاکھ 24846 گاڑیوں کے چالان کرکے ان سے 8 کروڑ روپے 65 لاکھ 39ہزار 250روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ 3520 گاڑیوں کو بند کیا ان کارروائیوں میں 13547 ون وے کی خلاف ورزی کے علاوہ 11094 غلط ڈرائیونگ اور کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں 14151ڈرائیوروں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر 3799 غلط ڈرائیونگ کرنے والوں 5552 بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں 30 ہزار 923 بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے 16904 گاڑیوں کے بغیر ہیڈ لائٹ کے 6014 گاڑیوں کے خلاف ڈبل پارکنگ پر جبکہ 189 نان کسٹم گاڑیاں کسٹم کے حوالے کیں۔ 16 ٹمپرڈ گاڑیوںکے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ 2 وارداتوں میں ملوث گاڑیاں تحویل میں لی۔
14076گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتاریں۔ یہ کارروائیاں آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔ 6 کروڑ 69 لاکھ 77 ہزار 900 چالان پینڈنگ میں پڑے ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے امسال اب تک 1 لاکھ 24846 گاڑیوں کے چالان کئے جس میں کار ، موٹر سائیکل، بس، ڈمپر، جیپ ، پک اپ رکشہ ، ٹریکٹر ٹرالی، ٹرالر ، واٹر ٹینکر ، موٹر سائیکلیں شامل ہیں ان میں سے 17608 گاڑیوں کے چالان پینڈنگ میں ہے جو لوگوں نے تا حال جمع نہیں کروائے جبکہ 1 لاکھ 7238 گاڑیوں کے کاغذات واپس کردیئے گئے ہیں
اس کے علاوہ 3520 گاڑیاں بند کی 1109 گاڑیاں کے کیسز پراسسز میں ہے۔ 2400 گاڑیاں ریلیز کردی گئیں۔ 16 ٹمپرڈ گاڑیوںکے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ 2 وارداتوں میں ملوث گاڑیاں تحویل میں لی۔ 14076گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتاریں۔نو پارکنگ پر 1982 چالان جبکہ 4774 غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ کرنے کی مد میں چالان کئے 1156 ریلوے کراسنگ پر چالان کئے۔ ٹریفک لائن کراس کرنے پر 3078 چالان اور 1573 ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کئے گئے۔

Comments are closed.