Khabardar E-News

ریکو ڈک کے حوالے سےوفاق کے اعلان کا خیر مقدم : وزیراعلی قدوس بزنجو

158

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئیٹہ ( خبردار ڈیسک ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمران خان کے ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کے حصے کے اخراجات وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹؤیٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلئ بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کا مالی بوجھ اٹھانے کا اعلان تاریخی ہے ہم اس اہم پیش رفت پر وزیراعظم کے مشکور ہیں
وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو نےُمزید کہا ہے کہ یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام کے لیۓ امن خوشحالی اور استحکام کا آغاز ثابت ہو گا ۔

Comments are closed.