Khabardar E-News

کوئٹہ :9سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ میں نواں کلی کے رہائشی 9 سالہ کمسن بچی سے درندہ صفت شخص کی زیادتی اور نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
اطلاعات کے مطابق پولیس سرجن عائشہ فیض کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے نواں کلی کے رہائشی 9 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا
جہاں ٹیسٹ کرنے پر بچی سے جنسی زیادتی کا تصدیق ہوگئی بچی پر زخموں کے بھی نشانات ہیں بچی کی نشاندہی پر ملزم کو کلی اسماعیل کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے
جہاں ملزم کے سیمپل لےکر لاہور فرانزک کیلئے بیجھوادیا گیا ہے
پولیس کی جانب سے بچی کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں بچی کو طبعی امداد دی جارہی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  نے کوئٹہ نوا کلی  میں  9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری پر اظہار اطمینان کی ہے ۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
مشیر داخلہ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.