چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو ہونے والے دہشت گردی اور اس
طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں – اس دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں
کی پشت پناہی بھی حاصل ہے،
آرمی چیف نے یہ بات آج کوئٹہ کے دورے کے موقع پرکہی اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم
منیر کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری
حکام نے بھی شرکت کی
شرکاء کی جانب سے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی
چیف آف آرمی سٹاف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتےہوے کہا کہ 12 ربیع الاول کو ہونے والے
دہشت گردی اور اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں – اس دہشت گردی کو
بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے،
آرمی چیف کے مطابق یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جن کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، وہ
پاکستان اور اس کی عوام کے دشمن ہیں، بدی کی طاقتیں ریاست اور سیکورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا
سامنا کرتی رہیں گی جنہیں ایک مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے،
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور مسلح افواج، انٹیلی جنس
ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے دہشت
گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا،
انکے مطابق پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے نظریے اور ان کے پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد
کر دیا ہےپاکستانی عوام امن، معاشی ترقی اور انسانی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں جس کی وجہ سے
پاکستان کے اندر اور باہر شر پسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے،
بعدآزاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی
اور کہا کہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے
آرمی چیف نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری کو خوب سراہا اورر شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا
آرمی چیف نے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا
اس سے قبل کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا
Comments are closed.