Khabardar E-News

کوئٹہ، حکومتی رٹ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سرفراز بگٹی

154

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومتی رٹ کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور ملک کی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دیں گے،
کویٹہ میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ کے واقعے میں زخمیوں کی علاج کا بیڑا پاکستان فوج نے اُٹھایا ہے،
اور آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کر رہی ہے،
انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ پر حملہ کرنیوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،
ایک سوال پر نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے یہ دہشتگردی کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے،
مستونگ دھماکے میں 55 افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے شہید ہوے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرینگے،
اور جہاں جہاں دہشتگرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انکو ہٹ کرینگے،

Comments are closed.