Khabardar E-News

کوئٹہ:خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے سی ٹی ڈی کا نادراسےرابطہ

144

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ میں خود کش دھماکہ کی تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی نے مختلف زاویوں سے کام جاری رکھا ہے تاکہ مستونگ خودکش حملہ میں ملوث ملزمان تک

پہنچ سکے

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئےنادراسےرابطہ کرلیاگیاہے،

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے جسمانی اعضاڈی این اے کیلئے بجھوائے جا رہے ہیں اس کے علاوہ مستونگ میں دھماکےمقام کےاطراف کی

جیوفینیسنگ بھی کروائی جارہی ہے

ترجمان نے کہا ہے کہ :قانون نافذکرنےوالےاداروں کیساتھ ملکر واقعہ کےمختلف پہلووں کاجائزہ لیاجارہاہے

تاہم واقعہ میں ملوث ہونے کےالزام میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے

یاد رہے کہ مستونگ میں‌بارہ ربیع اول کے جلوس پرگزشتہ روزخودکش حملہ میں 55افرادجاں بحق جبکہ 66زخمی ہوئے

Comments are closed.