Khabardar E-News

مستونگ دھماکا کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج،55 افراد جان بحق

187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا
سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خودکش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا,
کوئٹہ کے سی ٹی ڈی تھانہ میں نا معلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کیا گیا ہے,
ترجمان کے مطابق مقدمہ میں قتل,اقدام قتل,دہشتگردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے
دوسری جانب سی ٹی ڈی کی جانب سے مستونگ دھماکہ کے بعد تحقیقات جاری ہیں, کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی,
یاد رہے کہ مستونگ میں ربیع الاول کے جلوس میں خود کش حملے میں اب تک 53افراد جاں بحق اور 66افراد زخمی ہوئے,
جو سی ایم ایچ کے علاوہ کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں سے 25 سے زائد زخمی ڈسچارج ہوچکے ہیں
ترجمان سول ہسپتال نے بتایا کہ کوئٹہ کے 3 اسپتالوں میں دیگر 25 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
ان میں 18 زخمیوں کو سی ایم ایچ، سول اسپتال میں 2 اور 5 زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے
تاہم سی ایم ایچ منتقل یونیوالے زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق مستونگ خود کش دھماکے میں اب تک 55 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے

Comments are closed.