کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان ہائی کورٹ میں نگران کابینہ کے چیلنج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
بدھ کو سماعت کے دوران درخواست گزار نے نگران کابینہ پر اٹھائے گئے اعتراضات پر اپنی درخواست واپس لے لی
تاہم چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کیس آگے چلانے کا حکم دے دیا اور درخواست گذار سے کہا کہ آپ کیس بیشک واپس لے لیں لیکن میں یہ کیس آگے چلاؤں گا
بعد میں چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کیس کی اگلی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے نگراں کابینہ میں شامل وزراء اور مشیر پر اعتراض کیا تھا
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کابینہ میں شامل نگران وزیر اطلاعات برطانوی شہری ہیں
، درخواست گزار نے مشیر شانیہ خان کو سابق وزیر اعلیٰ کی کواڈئنٹر ہونے پر سیاسی تعیناتی کا کہا تھا اس کے علاوہ درخواست گزار نے نگران وزیر تعلیم قادر بلوچ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا
Comments are closed.