Khabardar E-News

لاہورہائ کورٹ : نواز شریف کا نام ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے ہٹانے کےلیے درخواست دائر

16

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر جگہوں سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کردی – درخواست مین چیف سیکرٹری پنجاب ، صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے اور سابق وزیراعظم سزا یافتہ مجرم ہیں انکا نام ہسپتالوں، تعلیمی اداروں سے ہٹایا جائے،
درخواست گزار کےمطابق پنجاب کونسلز رولز 1981 کے مطابق ہیروز اور پاکستان کےلیے جانثار کرنے والوں کے نام پر روڈ اور دیگر اداروں کے نام رکھے جا سکتے ہیں بجکہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے مجرم قرار دے رکھا ہے،
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نامور مسلمانوں اور تاریخی شخصیات کے ناموں سے بھی منصوب کرنے اور سابق وزیر اعظم کا نام تعلیمی ادروں، اہم شاہراہوں، ہسپتالوں سمیت دیگر جگہ سے ہٹانے کا حکم دیا جائے-

Comments are closed.