بارکھان ( حیات خان کھتران ) نہ ٹانگوں سے معذوری رکاوٹ بنی نہ گھر سے دوری علم دیوار بنی بلوچستان کا
آٹھ سالہ ننھا طالبعلم پولیو کا شکار ھوکر عمر بھر کے لئے معذوری کا شکارھو گیا
مگر حصول تعلیم کی خواہش ایسی کہ روزانہ 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سرکاری سکول جاتا ھے۔
تعلیم حاصل کرنے کی لگن نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا۔بلوچستان کے ضلع بارکھان کا پولیو کا شکار آٹھ
سالہ ننھا طالبعلم شوکت وسائل کی کمی کے باوجود تعلیم کے حصول کے لیے گدھے پر سوار ھو کر چھ کلو
میٹر سفر طے کر کے اسکول جاتا ھے۔شوکت تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بننے کو خواہش مند ھے
شوکت کی خواہش کہ وہ کسی اچھی اور معیاری درسگاہ سے تعلیم حاصل کرے مگر وسائل کی کمی اور والدین
کی غربت اسکے شوق کی دیوار بنتی نظر آ رھی ھے۔
کم سن طالبعلم شوکت نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کسی اچھے تعلیمی ادارے میں پڑھنے کی
خواہش کا اظہار کیا ھے
شوکت کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسے پڑھنے لکھنے کا جنون اس حد تک ھے کہ چاہے موسم گرم ھو یا سرد۔
بارش ھو یا طوفان یہ کبھی چھٹی نہیں کرتا اور ہمیشہ وقت پر سکول آتا ہے۔
اور نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ھے
شوکت کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان اور بلوچستان حکومت سے درخواست کی ھے کہ انکے بیٹے کے
شوق کی تکمیل کے لئے اسے کسی بڑے شہر کی معیاری درس گاہ سے تعلیم کے حصول کے لئے انکی مالی
معاونت کریں۔پول
Comments are closed.