Khabardar E-News

بلوچستان : بلدیاتی انتخابات ،امیدواروں کا حتمی فہرست 7 مئی کو اویزان

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے جس کے لیے کاغزات نامزدگی کی جانچ

پڑتال کا عمل جاری ہے

الیکشن کمشنک کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف متعلقہ ٹریبونل میں فیصلے کا عمل جاری

ہے

اور الیکشن کمیشن مین 6 مئی تک متعلقہ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے کریں گے،

جبکہ 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی

بلوچستان : بلدیاتی انتخابات ،امیدواروں کا حتمی فہرست 7 مئی کو اویزان

جس کے بعد 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے

اس طرح 29 مئی کو بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی

جبکہ ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جاے گا

اس کے علاوہ ژوب پشین اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بعض وارڈز پر ٹینکل بنیادوں پر انتخابی عمل

ملتوی کیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ حلقوں پر بلدیاتی انتخابی عمل کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جاے گا

واضع رہے کہ بلوچستان میں 2018 کے بعد بلدیاتی انتخابات نہیں ہوے ہیں

جس کے باعث شہری اور دیہی سطع پر ترقیاتی عمل برے طریقے سے متاثر ہوا ہے

جس پر بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک حکم دیا تھا کہ صوبے میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے

انتظامات کیے جائیں

تاہم بلوچستان حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 15 جولائی تک

ملتوی کیے جائیں

کیونکہ صوبائی حکومت نہ صرف بجٹ کی تیاری میں مصروف ہے بلکہ گرمی کی وجہ سے بھی کہی لوگ اپنا

علاقہ چھوڑ کر سرد علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں

لیکن بلوچستان ہائی کورٹ نے موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرکے اختیار

کو نچھلی سطع پر لانے کے لیے احکامات صادر کیے

جس کا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ تسلی کرائی کہ بلدیاتی

انتخابات بروقت کرانے کے لیے تمام انتظامات بروقت کیے جائینگے

Comments are closed.