Khabardar E-News

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے حلف اٹھا لیا ، مگرسیاسی بحران برقرار

18

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( خبردار ڈیسک  ) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے حلف اٹھا لیا

ان سے اسپیکر قومی اسمبلی نے گورنر ہاوس میں حلف لیا

حلف بردار ی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاؤس سے روانہ ہوگئے

اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو رخصت کیا

بتایاگیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی دورہ لاہور کے موقع پر داتا دربار حاضری دیں گے

اس کے علاوہ مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے

لاہور۔سپیکر راجہ پرویز اشرف لاہورمرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماووں کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں

گے

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے حلف اٹھا لیا ، مگرسیاسی بحران برقرار

جس کے بعد حمزہ شہبازشریف کی کابینہ کے حوالے سےمشاورت شروع کردی

زرائع کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان اس کے علاوہ خواجہ

سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کا قلمدان دیا جاےگا

جبکہ رانامشہوداحمدخان،بلال یاسین کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کو بھی وزارتیں دی جائیں گئی

جبکہ جئانگیر ترین گروپ کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دئے جانے کا امکان ہے

جس کے لیے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے

اس کے علاوہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر جائیں گے

جہان وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ملاقات میں جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کریں گے

اور سیاسی تعاون پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کریں گے

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے

درخواست تیار کرلی گئی

ممتاز قانون دان اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے بتایا ہے کہ درخواست آج ہی دائر کی جائے گی,

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب وزارت قانون سے رابطہ کر لیا انہوں بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری نہیں

ہوا

اس کے علاوہ عثمان بزدار اور کابینہ بحال ہوچکی ہے

اس لیے عثمان بزدار بطور وزیر اعلیٰ عہدے پر برقرار رہ گئے

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی صوبے میں دو وزیر اعلیٰ نہیں ہونگے

جس کے باعث حمزہ شہباز کو کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی جاے گی

Comments are closed.