Khabardar E-News

بلوچستان کے ہرنائی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 1 شخص جان بحق 14 زخمی

53

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

اور 14 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مطابق دھماکا سڑک کے کنارے چھپائے گئے بم کے باعث ہوا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ہرنائی کے علاقے اسپن تنگی یونین کونسل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14

افراد زخمی ہوئے

ڈپٹی کمشنر جاوید ڈومکی نے خبردارنیوز کو بتایا کہ ماڑی گیس کمپنی کے ملازمین ہرنائی اور دکی کے

سرحدی علاقے میں سروے کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بم یا بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے

نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لی کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم آخری وقت تک کسی

کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔

وزیراعلی بلوچستان نے ہرنائی دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وارقرار دیا ہے اور کہا کہ بلوچستان کےعوام اور

سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں

کوئٹہ میں جاری ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت اور وحشت پھیلانے

والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی،

معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے

انہوں نے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونےوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

Comments are closed.