Khabardar E-News

پشاور،جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا اہلکار گرفتار،ایف آئی اے

106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور ( خبردار ڈیسک ) افغان شہری کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا اہلکار گرفتار کرکے ان

سے تفتیش شروع کردی گئی

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم گوہر ایوب مروت کو اسپیشل کورٹ اینٹی کرپشن سے ضمانت قبل از

گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا

ملزم نادرا میں بطور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کام کر رہا تھا، اس سے قبل ،گرفتار ملزم نادرا میگا سینٹر تہکال پشاور

میں تعینات تھا،

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہری کو شناختی کارڈ جاری کرنے

کی کوشش کی۔

ملزم نے پاکستانی خاندان کے فیملی ٹری کے ذریعے افغان شہری کو پاکستانی ظاہر کیا ،

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

واضع رہے کہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان مہاجرین کے خلاف اقدامات جاری

ہیں

جس کے باعث اب تک 5 لاکھ سے زاہد افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں

واضع رہے کہ گذشتہ سال یکم نومبر سے غیرقانونی طور پرپاکستان میں رہائش پذیرافغان مہاجرین کی وطن

واپسی شروع ہوئی تھی جو اب تک جاری ہے

حکام کے مطابق پاکستان میں 13 لاکھ سے زاہد افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر آباد ہیں

Comments are closed.