Khabardar E-News

بلوچستان میڈیکل کالجزکے طلبہ کا یکم فروری کو احتجاجی ریلی کا اعلان

217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف میڈیکل طلباء نے حکومت کی جانب سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں مثبت جواب نا ملنے کے خلاف یکم فروری کو کوئٹہ میں ریلی کا نکالنے کا اعلان کردیا
طلبہ کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن ( پی ایم سی ) کی جانب سے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز سے

رجسٹریشن کیلئے خصوصی ٹیسٹ لیے جار ہے ہیںجس کیخلاف  طلباء کا احتجاج جاری ہے

بلوچستان میڈیکل کالجزکے طلبہ کا یکم فروری کو احتجاجی ریلی کا اعلان

چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے پی ایم سی حکام سے رابطہ کرکے طلباء کے خدشات دور کرنے کی

یقین دہانی کرائی تھی

لیکن حکومت کی جانب سے مثبت جواب نا ملنے پر طلباء نے کوئٹہ سمیت بلوچستان اور کراچی میں ریلی

نکالنے کا اعلان کیا ہے
اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے
پی ایم سی کہ جانب سے رجسٹریشن کیلئے لیا جانےوالا ٹیسٹ منسوخ نہیں کیا گیا تومیڈیکل کے طلبہ سخت

احتجاج کرینگے واضع رہے کہ صوبے کے مختلف کالجز کے طلبہ کہی ماہ سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے

کیمپ لگاکرسراپا احتجاج ہیں

ان مطالبہ ہے کہ پاکستان میڈیکل کالجز میں داخلوں اور امتحانا کا جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے

وہ انکے لیے قابل قبول نہیں ہے کیوںکہ سے کہ صرف مشکل بنایاگیا ہے بلکہ بقوٖل ان طلبہ سے کہ اس طریقہ

کار سے انکا قیمتی وقت بھی ضائع ہورہا ہے

میڈیکل کےطلبہ کا قیمتی وقت بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت

ان طلبہ بارہا حکومت اور بالخصوص پاکستان میڈیکل کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے میڈیکل

کالجز میں داخلو ں اور امتحانات کے طریقہ کار اس کو اس طرح بنایا جاے جیساکہ ماضی میں تھا

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے  کالجز بھی پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت رجسٹرڈ ہِیں تاہم

کوشش کی جارہی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے آسانیاں پیداکی جاے

1 Comment
  1. […] ( خبردار ڈیسک ) محکمہ مواصلات وتعمیراب بلوچستان (سی اینڈ ڈبلیو) کا ایک برطرف ملازم منگل […]

Comments are closed.