Khabardar E-News

بلوچستان : دکی میں بارودی سرنگ سے دھماکہ، قبائلی شخصیت جان نحق

113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے ضلع دکی میں تکڑی کے مقام پر بارودی سرنگ سے زور دار دھماکہ ہوا ہے
جس میں ایک قبائلی شخصیت جانبحق ہوا ہے
لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے قبائلی رہنماہ خواج محمد لونی کے گاڑی گزرنے والی تھی
دھماکے سے خواج محمد ولد دوست محمد قوم لونی شدید زخمی ہوگیا
جنہیں فوری طور پر ضلعی ہسپتال دکی منتقل کیا گیا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

بلوچستان : دکی میں بارودی سرنگ سے دھماکہ، قبائلی شخصیت جان نحق

دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہن گئی
اور بارودی سرنگ دھماکہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں
لیکن آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی تھی

اس سے قبل بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی میں گذشتہ روز بارودی سرنگ کے ایک اور دھماکے میں چار افراد جان بحق ہوے تھے
جان بحق ہونے والوں میں دولیویز اہلکار اور دد امن فورس کے ارکان شامل تھے

Comments are closed.