کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے تنقید کرنے والوں کو اپنی بولڈ تصویر شیئر کرکے جواب دیا ہے۔
چند روز قبل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے خود کو مشکلات کا سامنا کرنے والی مضبوط خاتون قرار دیاتھا۔
مہوش حیات کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ان پر شاعرانہ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا تھا
’’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا
کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں نام تمہارا‘‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامرلیاقت کو مہوش حیات پر طنز کرنے کے لیےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن مہوش حیات نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم اب اداکارہ نے اپنی ایک اور بولڈ تصویر شیئر کرکے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
مہوش حیات نے لکھا ’’مجھے معلوم ہے کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن میں کیا کرسکتی ہوں اب ہر شخص تو صاحب ذوق نہیں ہوتا۔‘‘
Comments are closed.