آسٹریلوی حکومت نے جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی سربراہ نے جنگلات میں لگنے والی انتہائی خطرناک آگ کی آزادنہ تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔
نیوساؤتھ ویلز کی سربراہ کا کہنا تھا کہ آزادانہ تحقیقات میں مسلسل آگ لگنے کی وجوہات اور اس میں ماحولیاتی تبدیلی کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ریاستی سربراہ نے کہا کہ 6 ماہ کی اس تحقیقات کا آغاز رواں ہفتے ہی ہوگا جس میں تعین کیا جائے گاکہ ریاستی حکام اس خطرناک آگ سے نمٹنے کے لیے کتنے تیار تھے اور انہوں نے کس طرح کے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات ماہرین کی 2 رکنی ٹیم کی سربراہی میں کی جائے گی جس میں یہ اہم ہوگا کہ حقائق کو جاننے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
ریاستی سربراہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم آگ سے مثاثر ہونے والی کمیونٹیز سے ملاقات کرے گی اور اس سلسلے میں عوام سے بھی آگہی حاصل کرے گی تاہم تحقیقاتی ٹیم کوئی عوامی سماعت نہیں کرے گی۔
Comments are closed.